مشرقی حلب کے مضافات میں شامی فوج کا تازہ آپریشن، المھدوم کو آزاد کرالیا


مشرقی حلب کے مضافات میں شامی فوج کا تازہ آپریشن، المھدوم کو آزاد کرالیا

شامی ذرائع نے حلب شہر کے مشرقی مضافات میں فوج کے تازہ آپریشن کے بعد المھدوم قصبہ کی آزادی نیز حمص سے مسلح باغیوں کے انخلاء کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارہ تسنیم کےمطابق شامی فوج نے حلب کےمشرقی علاقے میں واقع دہشتگردوں کے اڈوں کو تباہ کرتے ہوئے المھدوم قصبہ کو آزاد کرا لیا ہے۔ 

شامی فضائیہ نے مسکنہ شہر میں داعش کے اہم ٹھکانوں پر بمباری کی۔

شامی افواج نے مشرقی حلب کے مضافات میں نئے اہداف اور مشن کے لئے قدم بڑھائے ہیں تاکہ اس علاقے کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کیا جا سکے۔

مقامی ذرائع نے تسنیم نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے حلب کے مغرب میں واقع دارۃ عزۃ شہر کے نزدیک الغزاویہ میں دہشت گردوں کے ہونے کی خبر دیتے ہوئے کرد جنگجووں سے جھڑپوں کی اطلاعات فراہم کردی ہیں۔

مشرقی شام میں فوج اور اس کے اتحایدوں نے دیر الزور ہوائی اڈے پر داعش کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے حمص میں فوج نے کئی پہاڑی علاقوں کی سمت پیشقدمی کرتے ہوئَے المشیرفہ اور ام صھیرج سمیت کئی علاقوں کو داعش کے قبضہ سے آزاد کرا لیا ہے۔

دوسری جانب حمص کے الوعر علاقے سے مسلح باغیوں کا نواں گروہ اپنے حامیوں کے ہمراہ شمالی حلب کی سمت روانہ ہوگیا ہے، ان دہشت گردوں کی تعداد 300 - 400 تک بتائی جا رہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری