یمنی فوج کا اچانک حملہ، کئی سعودی آلہ کار ہلاک

یمنی فوج کا اچانک حملہ، کئی سعودی آلہ کار ہلاک

فوجی ذرائع کے مطابق یمن کے اچانک حملے میں کئی سعودی آلہ کار ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادار تسنیم کے مطابق صوبہ مارب کے مغرب میں صرواح شہر کی المطار کی مغربی بلندیوں پر یمن کے مفرور اور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے آلہ کاروں کے خلاف یمنی فوج اور رضاکار دستوں کے اچانک حملے میں کئی سعودی دہشت گرد زخمی اور مارے گئے ہیں۔

رضاکار دستوں اور فوج کے نشانہ بازوں نے صرواح میں بھی منصور ہادی کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق فوج نے شمال مشرقی یمن کے نھم میں المجاوحہ میں منصور ہادی کے جنگجووں کے ٹھکانوں کو میزائل اور مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا۔

اس سے پہلے بھی یمنی فوج نے نھم میں الحول، الاذان مدرسۃ الخالق میں منصور ہادی کے جنگجووں کو حملوں کا نشانہ بنایا تھا جس میں متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری طرف تعز میں رضاکار دستوں سے وابستہ ایک شوٹر نے مشرقی تعز کے الجحملیۃ میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ جنوب اور مغربی تعز میں جاری یمنی فوج اور مفرور صدر کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپیں مقبنۃ اور موزع تک پھیل گئی ہیں۔

متجاوز اتحاد کے جنگی طیاروں نے ذمار صوبہ کے ضوران آنس کو دو بار اور صوبہ حجہ کے ھرض اور میدی کو بھی شدید بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے حجہ کے میدی علاقہ کے شمالی حصہ میں مفرور صدر کے حامیوں کو نشانہ بنایا اور العش میں سعودی فوجی ٹھکانے اور شھر الربوعہ میں التتبۃ الوسطی پر بھی مارٹر گولے داغے۔

سعودی عرب اپنے حامیوں کی مدد سے دو سال سے یمن پر یلغار کئے ہوئے ہے تاکہ یمن کے مفرور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لا سکے۔ یمن پر سعودی تجاوز کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ افراد مارے جاچکے ہیں نیز لاکھوں افراد بے گھر بھی ہو گئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری