صیہونی وفد کی بحرین آمد پر جمعیت الوفاق کا شدید ردعمل

صیہونی وفد کی بحرین آمد پر جمعیت الوفاق کا شدید ردعمل

جمعیت الوفاق نے صیہونی وفد کی بحرین آمد پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جمیعت الوفاق بحرین نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے غاصب صیہونیوں سے آل خلیفہ کے تعلقات استوار کرنے کے شدید مخالفت کی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونیوں سے روابط برقرار کرنا یا کسی بھی طرح کا معاہدہ کرنا بحرینی عوام کی مرضی کے خلاف ہے اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ بحرین کو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر استعمال کرے اور اسے فلسطینی حقوق اور ان کی آزادی کیلئے جاری جدوجہد میں مصروف افراد سے منسوب کر دے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ نے اپنی عوام کے احترام کو پائمال کرتے ہوئے صیہونی وفد کا استقبال کیا ہے بحرینی قوم صیہونی وفد کے استقبال کے خلاف ہیں۔ عوام کو نظرانداز کردیا گیا ہے، انہیں ملک کے اندرونی اور بیرونی معاملات میں رائے دینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ ہماری سرزمین پر صیہونیوں کا کوئی حق نہیں ہے ہم اسرائیل کے کھیل، سیاسی اور سرکاری وفود کا بحرینی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے استقبال کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ فیفا ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے ایک اسرائیلی وفد پیر کے روز بحرین پہنچا ہے۔ دوسری طرف صیہونی روزنامہ ھارآرتض نے لکھا ہے کہ غاصب صیہونی نے فیفا کے صدر اینفانٹینو کو مغربی پٹی میں واقع صیہونی بستیوں کی ٹیم کے مسئلے کے حل کیلئے ایک منصوبہ پیش کیا ہے جو منامہ میں ہونے والی فیفا کی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا حالانکہ فلسطین فٹبال فیڈریشن کے صدر جبریل رجوب نے فیفا کی میٹنگ میں ایسے کسی منصوبہ کا جائزہ لینے کی بھی پرزور مذمت کی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری