حزب اللہ اور ایران کی شام میں مداخلت اسرائیل کے لئے بڑا خطرہ ہے: یو ایس جوائنٹ چیف آف سٹاف


حزب اللہ اور ایران کی شام میں مداخلت اسرائیل کے لئے بڑا خطرہ ہے: یو ایس جوائنٹ چیف آف سٹاف

یو ایس جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف نے اپنے اسرائیل دورے کے دوران کہا ہے کہ حزب اللہ اور ایران کی شام میں مداخلت اسرائیل کے لئے بڑا خطرہ ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق حزب اللہ اور ایران کی شام میں مداخلت کو اسرائیل کے لئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکی جنرل جوزف ڈانفورڈ کا کہنا تھا کہ  اسرائیل کو  2 محاذوں پر  حزب اللہ کی مقاومتی تنظیم سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے ، ایک لبنان کی سرحد کے ساتھ اور دوسرا شام کے شمالی علاقوں میں۔

امریکی جنرل نے یہ بھی کہا کہ اب حزب اللہ عام روائتی طاقت نہیں، اس کے پاس جدید اسلحہ، میزائل، راکٹ، بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک ہیں۔

یاد رہے کہ یہ امریکی جنرل کا تل ابیب کا تیسرا دورہ ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قریبی ساتھی اسرائیل کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

جنرل جوزف نے اپنے اس دورے میں اسرائیل کے اہم فوجی حکام  سے بھی ملاقات کی اور خطے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے بارے میں اسرائیلی میڈیا کو آگاہ کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم سے اپنی ملاقات میں انہوں نے داعش کی رقہ میں شکست، شام میں طویل مدتی سیاسی ساخت اور ایران کے دہشتگردوں کے خلاف اہم اقدامات پر بحث کی۔

امریکی جنرل نے ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو اہم قرار دیا اور ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورسز اور ان کے معاون حزب اللہ لبنان کو اپنی خاص ترجیحات میں شامل کیا۔

جنرل جوزف نے یہ بھی کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ شام کے معاملے میں انٹیلی جنس شیئرنگ کر رہے ہیں اور اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری