مسلم ممالک عالمی سازشوں کا شکار ہونے کے بجائے امت واحدہ کے تصور کو پروان چڑھائیں + ویڈیو


مسلم ممالک عالمی سازشوں کا شکار ہونے کے بجائے امت واحدہ کے تصور کو پروان چڑھائیں + ویڈیو

جامعہ الازہر مصر کے معروف پروفیسر، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کو چاہیے کہ آپس کے اختلاف اور عالمی سازشوں کا شکار ہونے سے گریز کرتے ہوئے امت واحدہ کے تصور کو پروان چڑھائیں۔

جامعہ الازہر یونیورسٹی مصر کے معروف پروفیسر، ڈاکٹر شوقی احمد دنیا نے وحدت امت کے اہم موضوع پر تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی، تجارتی اور اسٹریٹیجی کے حوالہ سے امت میں وحدت از حد ضروری ہے۔ امت واحدہ ہی عزت و توقیر کے ساتھ اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے۔ ہمارا باہمی افتراق و انتشار ہماری عظمت کو پارہ پارہ کرنے کا سبب بن رہا ہے۔ مسلم ممالک کے تفرقے کے باعث ہم ایک دوسرے کی قوت، امکانات اور مواقع سے مستفید نہیں ہو پارہے۔ تعاون اور آپسی مشترکات کے باعث مسلم دنیا ایک دوسرے کے صلاحیتوں سے مستفید ہو سکتی ہے۔ لہذا مسلم ممالک کو چاہیے کہ آپس کے اختلاف اور عالمی سازشوں کا شکار ہونے سے گریز کرتے ہوئے امت واحدہ کے تصور کو پروان چڑھائیں۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری