برطانیہ کا افغانستان میں مزید 100 فوجی تعینات کرنے کا اعلان


برطانیہ کا افغانستان میں مزید 100 فوجی تعینات کرنے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم نے نیٹو کی درخواست پر افغانستان میں مزید 100 تازہ دم فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق برٹش وزیراعظم تھرسامی نے نیٹو کے جنرل سیکرٹری ینس اسٹولٹنبرگ سے گفتگو کے بعد افغانستان میں اپنے 100 فوجیوں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس فوجی دستے کو دارالحکومت کابل میں تعینات کیا جائے گا جس کے بعد افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی تعداد 600 ہو جائے گی۔

نیٹو نے عرصہ پہلے اپنے تمام ممبر ممالک سے ہنگامی درخواست کی تھی کہ وہ افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔

اس سلسلے میں برطانوی وزارت عظمیٰ نے نیٹو کی درخواست سے مکمل اتفاق کا اظہار کیا ہے۔

تھرسامی نیٹو اجلاس میں رسمی طور پر برطانوی فوج اور شاہی فضائیہ کی روانگی کا اعلان کریں گی، اس اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ بھی حصہ لیں گے۔

نیٹو کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران افغانستان میں نیٹّو کی طویل مدت موجودگی پر بھی بحث ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایجنڈے میں دو اہم موضوعات ہیں، زیادہ ذمہ داری قبول کرنا اور عالمی دہشت گردی سے مقابلہ کرنا جبکہ برطانیہ اس سلسلے میں دونوں میدانوں میں آگے آگے ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری