فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے تحت فلسطینی اسیروں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ

فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے تحت فلسطینی اسیروں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ

فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے کراچی پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگایا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے کراچی پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگایا گیا۔

علامتی بھوک ہڑتال کا مقصد غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جیلوں میں قید سولہ سو بھوک ہڑتالی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کرنا تھا اور عالمی برادری کی توجہ فلسطین میں غاصب  اسرائیل کے ناجائز قیام کے نتیجہ میں ہونے والی نسل پرستانہ کاروائیوں اور اسرائیلی جعلی ریاست کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی پائمالی کی طرف توجہ مبذول کروانا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب اسرائیل کا ناجائز تسلط قائم ہے اور مظلوم فلسطینیوں کو بے گناہ قید وبند میں رکھا جاتا ہے جس کے خلاف اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں نے گزشتہ چوبیس روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے تاکہ عزت و شرافت اور کرامت کے ساتھ زندگی گذاریں۔

فلسطینی بھوک ہڑتالی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ پرپاکستان میں مقیم فلسطینی طلباءکی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین بشمول اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، جاوید ناگوری، سید قمر عباس، سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم، چرچ آف پاکستان کے سربراہ بشپ صادق ڈینئل، جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، خواتین ونگ سندھ کی صدر زاہدہ بھنڈ، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، جمعیت علماءپاکستان کے رہنما علامہ عقیل انجم، علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما طارق حسن، مجلس وحدت مسلمین کے مولانا باقر زیدی، پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل شیخ، سکھ برادری کے رہنما سردار رمیش سنگھ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا عبد الکریم عبید، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان، جعفریہ الائنس پاکستان کے سید شبر رضا، نظام مصطفی پارٹی کے رہنما الحاج محمد رفیع، ایف پی سی سی آئی کے حارث مٹھانی، پائیلر کے صدر کرامت علی، تنظیم الاخوان کے لئیق احمد، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اسد اقبال بٹ،ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے ڈاکٹر خالد اختر، آل پاکستان تاجر اتحاد کے عبد الغفار خانانی، پیپلز لائیر فورم کے عدیل، یوتھ پارلیمنٹ کے صدر اویس ربانی، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے فرید میمن، آئی ایس او کے رہنما ریحان عباس، جماعت اسلامی یوتھ کے سردار فرہاد گل، پختون اسٹوڈنٹس کے شیر آفریدی، وحدت یوتھ پاکستان کے کاظم علی، ایمیٹی انٹر نیشنل کے عشرت غزالی، نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے محمد عثمان ریاض، معروف اسکالر ڈاکٹر طلعت وزارت سمیت خلیل ہوت، حاجی مجید، اسلم سموں، مہناز اختر، مہوش خان، فاخرہ تیمور، آصف مصطفائی، علامہ مبشر حسن، ناصر حسینی، قاضی زاہد، افضل خان اور دیگر نے شرکت کی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری