بھارت کی 6 مقامات پر سرحدی جارحیت پر پاکستان کا شدید احتجاج


بھارت کی 6 مقامات پر سرحدی جارحیت پر پاکستان کا شدید احتجاج

پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے 6 مختلف مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستانی خاتون کی شہادت اور 2 افراد کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ایل او سی کے 6 مقامات پر فائر بندی کی خلاف ورزی کی گئی جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری رضوان شہید ہوا جب کہ خاتون سمیت 2 شہری زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ایک معمول بن گیا ہے کس کے نتئجے میں آئے روز پاکستان کو مالی اور جانی نقصان کا سامنا رہتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری