اسرائیل کی ایران کے خلاف دہشتگردوں کو تیار کرنے کی مکروہ سازش بےنقاب


اسرائیل کی ایران کے خلاف دہشتگردوں کو تیار کرنے کی مکروہ سازش بےنقاب

معروف بین الاقوامی میگزین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے2007ءاور2008ء میں ایران سے لڑنے کے لیے کالعدم جنداللہ کے دہشت گردوں کو تربیت دی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق فارن پالیسی نامی بین الاقوامی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ موساد کے ایجنٹوں نے سی آئی اے ایجنٹس کا روپ دھار کر جند اللہ سے رابطہ کیا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف لڑنے کے لیے جنداللہ کے دہشت گردوں کو تیار کیا۔

میگزین نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کی اس کارروائی پر امریکا کے اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش ناراض ہو گئے،ناراضگی کی وجہ موساد کے ایجنٹوں کے امریکی پاسپورٹ اور امریکی ڈالر کا استعمال تھا۔

واضح رہے کہ فارن پالیسی میگزین کی اس رپورٹ کو خود اسرائیل کے سب سے اہم اخبار ہارٹز نے بھی نمایاں طور پر شائع کیا ہے، تاہم اسرائیلی یا امریکی حکام نے اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری