ویسٹ انڈیز ٹیم کی جانب سے پاکستانی کپتان کا میدان میں شاندار استقبال


ویسٹ انڈیز ٹیم کی جانب سے پاکستانی کپتان کا میدان میں شاندار استقبال

پاکستانی کپتان مصباح الحق جب آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کیلئے میدان میں آئے تو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے انہیں شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

جہاں پاکستانی ان دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کا کھلے دل سے اعتراف کرتے ہیں وہیں دیگر کھلاڑی بھی انہیں خراج تحسین پیش کئے بغیر نہ رہ سکے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مصباح الحق کا میدان میں ایسا استقبال کیا جسے صدیوں یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کیلئے میدان میں آئے تو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے انہیں شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے اعزاز میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی دو حصوں میں بٹ کر دو جانب کھڑے ہوگئے۔

مصباح الحق آئے تو سب نے کھلاڑی کو مبارکباد پیش کی جبکہ ویسٹ انڈین کپتان نے مصباح کے گلے لگ کر انہیں مبارک باد پیش کی۔

اپنے اس خوبصورت اوت قابل تحسین عمل سے ویسٹ انڈیز ٹیم نے نہ صرف شاوقین کرکٹ کے دل جیت لیے بلکہ کرکٹ کو ایک بار پھر جینٹلمین گیم ثابت کر دیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری