ٹرمپ آمرانہ نظریے کے مالک ہیں / ریپبلک، داعش سے بدتر ہے


ٹرمپ آمرانہ نظریے کے مالک ہیں / ریپبلک، داعش سے بدتر ہے

ایک امریکی تنقید نگار نے ٹرمپ حکومت آئیڈیالوجی کو آمرانہ بتاتے ہوئے انکی پارٹی کا موازنہ داعش سے کرتے ہوئے روئے زمین کا سب سے خطرناک گروہ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارہ تسنیم کے مطابق عالمی شہرت یافتہ زبان دان ، فلسفی ، سیاسی متفکر نوام چامسکی نے بی بی سی کو دئے اپنے آخری انٹرویو میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی آئیڈیا لوجی کو استبدادی بتایا ہے۔  اس مشہور فلسفی نے اپنی کتاب میں ریپبلکن پارٹی کو تاریخ انسانی کا سب سے خطرناک گروہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ریپبلکن حقیقت تسلیم کرنے سے منع کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریپبلک پارٹی داعش اور شمالی کوریا سے بڑا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ ریپبلک داعش اور شمالی کوریا کے برخلاف منظم انسانیت کو ختم کرنے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ دنیا کیلئے نقصان کا باعث بنیں گے جسکا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ان کا صدارتی انتخاب در اصل ریپبلک پارٹی کا انتخاب ہے جو ہوا اور پانی جیسے حیاتی عنصر کے  موضوع پر باقی دنیا سے الگ  راہ کا انتخاب کر چکی ہے۔

اس معروف نقاد نے ریپبلکن کے اس کام کو حیران کرنے والا بتاتے ہوئے کہا کہ حزب اقتدار ان خطرات کا سامنا تو دور بلکہ اس خطرہ سے نمٹنے کی کوششوں کو بھِی ناکام بنانے کے چکر میں لگا ہوا ہے ۔

6 سال پہلے ٹرمپ کی جیت کی پیشین گوئی کرنے والے چامسکی نے کہا کہ ٹرمپ ہٹلر اور مسولینی تو نہیں ہے لیکن استبدادی اور خودخواہ نیز بہت خطرناک انسان ہے۔

چامسکی کا بیان اس وقت منظرعام پر آیا ہے جب ان باتوں کا چرچہ ہے کہ ٹرمپ پیرس معاہدہ سے نکلنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ چامسکی نے اپریل میں کہا تھا کہ ٹرمپ امریکہ میں مہاجرین کا داخلہ روکنے کیلئے منصوبہ بند دہشت گرادانہ حملے کرا سکتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری