ماسکو شروع سے ہی فلسطین اور اسرائیل کے درمیان گفتگو کا حامی رہا ہے: پوتین


ماسکو شروع سے ہی فلسطین اور اسرائیل کے درمیان گفتگو کا حامی رہا ہے: پوتین

پوتین نے تاکید کی ہے کہ روس شروع سے ہی فلسطین اور غاصب صِہونی کے درمیان گفتگو کا حامی رہا ہے۔

خبر رساں ادارہ تسنیم کے مطابق روس کے صدر مملکت ولادیمیر پوتین نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ماسکو میں  ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل اور فلسطین کے تازہ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیلی اور فلسطینیوں کا باہمی اتفاق سے زندگی بسر کرنا علاقہ میں کسی بھی صلح معاہدہ کی بنیادی اور اساسی شرط ہے ۔

انہوں نے عالمی دہشت گردی سے مقابلہ اور مشرق وسطی میں امن بحالی میں روس کے مثبت کردار کی  تعریف کی۔

محمود عباس اور ولادیمیر پوتین نے جمعرات کو دو طرفہ تعلقات ااور سیاسی روبط کے استحکام سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

محمود عباس نے پوتین کو فلسطین کی صورتحال اور غاصب صیہونیوں کی نسل پرست سیاست کے نتیجہ میں فلسطینی عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا ۔

فلسطینی صدر اپنے دو روزہ روسی دورہ پر بدھ کے روز روس پہنچے تھے۔

یاد ریے کہ اسرائیل اور فلسطین کر درمیان 2014 سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری