راحیل شریف نے ریال اور ڈالروں کی خاطر ذلت برداشت کی


راحیل شریف نے ریال اور ڈالروں کی خاطر ذلت برداشت کی

پاکستانی فوج کے سابق سربراہ مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ راحیل شریف کا یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے خود ساختہ اتحاد کا سربراہ منتخب کیا جانا امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور پاکستان کے دباؤ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ابلاغ نیوز کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ پاکستان فوج کے سابق سربراہ جنرل مرزا اسلم بیگ نے ایک نشریاتی ادارہ کو انٹرویو میں کہا کہ راحیل شریف نے امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے اور سعودی عرب سے دسیوں لاکھ ڈالر حاصل کرنے کے لئے یہ ذلت برداشت کی ہے۔

انہوں نے راحیل شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے اس ذلت آمیز عہدہ قبول کرنے کا مقصد، شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے جو امریکہ کے حکم سے ممکن ہوا ہے۔

تاہم جنرل مرزا اسلم بیگ کا کہنا تھا کہ مسلمان بہت ہوشیار ہیں، وہ ظلم برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی غدار رہنماؤں کی پیروی نہیں کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری