واشنگٹن ایٹمی معاہدہ پر کار مند رہنے کی ایرانی کوششوں کا گواہ ہے


واشنگٹن ایٹمی معاہدہ پر کار مند رہنے کی ایرانی کوششوں کا گواہ ہے

امریکہ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ امریکہ ایٹمی معاہدہ کی حفاظت کیلئے ایران کی کوششوں کا گواہ ہے۔

خبر رساں ادارہ تسنیم کے مطابق امریکہ پارلیمنٹ نے عالمی خطرات کے متعلق ایک جلسہ کا انعقاد کیا جس میں ٹرمپ حکومت کی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر صین کوٹس نے کہا کہ واشنگٹن اس بات کا گواہ ہے کہ ایران برجام ایٹمی معاہدہ کی حفاظت کیلئے کوشاں ہے۔

ایسوشیئٹیڈ پریس کی خبر کے مطابق کوٹس نے کہا ہے کہ تہران کی کوشش ہے کہ وہ ایٹمی معاہدہ کا پابند رہے تاکہ امریکہ کی پابندیوں سے محفوظ رہے اور کچھ ایٹمی صلاحیتوں کا حامل رہے۔

انہوں نے سابق صدر مملکت باراک اوباما کے دور میں حاصل دستاویزوں کے حوالے سے کہا کہ ایران کی ایٹمی توانائی کے حصول کی صلاحیت مہینوں کے بجائے سالوں میں تبدیل ہو گئی ہے۔

ہم نہیں جانتے کہ تہران ایٹمی ہتھیار بنانے کا فیصلہ لے گا یا نہیں لیکن ایٹمی معاہدہ کے بعد ایران کی جوہری سرگرمیوں میں شفافیت آ گئی ہے۔

ایٹمی معاہدہ کے سبب بین الاقوامی تنظیموں کی دسترس میں آنے کے باعث ایران کی جوہری سر گرمیاں شفاف ہو گئی ہیں۔

نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی کے سبب نیٹ تبلیغات اور سائیبر حملوں کا سہارا لیتا ہے اور بیرونی ممالک کے حادثات اور واقعات پر اثر انداز ہوتا ہے۔

انہوں نے ایران پر دہشت گردی کے الزام کو دوہراتے ہوئے کہا کہ ایران سیدھے طور پر امریکہ کے خلاف  سائبری مشکلات کھڑی کرتا رہتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری