عراق اور شام کے سرحدی علاقوں کی آزادی کیلئے نجباء فورس کے خصوصی دستے روانہ


عراق اور شام کے سرحدی علاقوں کی آزادی کیلئے نجباء فورس کے خصوصی دستے روانہ

گزشتہ روز اسلامی تحریک نجباء کے جنگجو شام کے سرحد پر واقع عراقی سرزمین کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرانے کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے جنوبی موصل کے نزدیک واقع لاحضر اور دیگر علاقوں کی آزادی کیلئے رسمی طور پر25 اپریل کو آپریشن محمد رسول اللہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آزادی کے اس آپریشن کا دوسرا مرحلہ شام کی سرحدوں کے نزدیک شروع ہو چکا ہے۔

اسلامی تحریک نجباء کے دستے عراقی فوج کی مدد نیز شامی سرحد سے ملحقہ علاقوں کی آزادی کیلئے میدان میں اتر چکے ہیں۔

اس تنظیم کے مرکزی دفتر کے مطابق میدان عمل میں اترنے والے یہ دستے اس تنظیم کے خصوصی تربیت یافتہ جنگجو ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری