مستونگ بم دھماکہ: ایران کی مذمت / لواحقین سے اظہار ہمدردی


مستونگ بم دھماکہ: ایران کی مذمت / لواحقین سے اظہار ہمدردی

ترجمان دفتر خارجہ ایران بہرام قاسمی نے پاکستان میں گذشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے نقصا ن پر اظہار افسوس کیا ہے۔

 ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری مستونگ میں مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت اور نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد واپس جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکا ہوا تھا۔

افسوسناک واقعے میں 27 افراد شہید جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری سمیت 37 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مولانا عبدالغفورحیدری کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ ہسپتال سے ان کا کہنا ہے کہ دھماکا بہت شدید تھا، جس میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، پورے جسم پر زخم آئے ہیں۔

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم داعش نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں اس دھماکے کی مذمت کی گئی ہے اور دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

ترجمان بہرام قاسمی نے دہشتگردی جیسی لعنت کے خلاف عملی کارروائیوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری