بھارت ایران سے گیس لے گا؛ معاہدہ ہوگیا


بھارت ایران سے گیس لے گا؛ معاہدہ ہوگیا

بھا رت نے ایران کے ساتھ ایل پی جی درآمد کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت اور ایران کے مابین ہونے والے کیس معاہدے کی رو سے ماہانہ  44ہزار ٹن ایل پی جی بھارت کو درآمد کی جائے گی۔

بھارت کی وزارت تیل و گیس نے ایران سے ایل پی جی کی درآمد کے معاہدے پر دستخط کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت ایران سے چھے ماہ کے دوران چوالیس ہزار ٹن ماہانہ سیال گیس درآمد کی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ بھارت اپنی گیس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے، سعودی عرب، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات سے ماہانہ ایک ملین ٹن ایل پی جی درآمد کرتا ہے۔

بھارت میں 2016 اور 2017 کے دوران سیال گیس کی کھپت میں نو فی صد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

بھارت کی مائع یا سیال گیس کی ضرورت ساڑھے اکیس ملین ٹن سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 11 ملین ٹن سیال گیس باہر سے منگائی جاتی ہے۔

دوسری جانب پاک ایران گیس لائن منصوبہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ التوا کا شکار ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری