سرحدی کشیدگی، سفارتی تناو / پاک، افغان اور امریکی حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے


سرحدی کشیدگی، سفارتی تناو / پاک، افغان اور امریکی حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد میں گزشتہ روز پاک افغان اور امریکی حکام کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے بعد پاک افغان کشیدگی میں کمی آئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سہ فریقی اجلاس میں پاک افغان اور امریکی فوجی حکام شریک ہوئے تھے۔

اجلاس میں پاک افغان کشیدگی، باب دوستی کھولنے ،دوطرفہ تجارت کی بحالی اور کلی لقمان و کلی جہانگیر کے متنازع سرحدی حدود سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی اور اس میں پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی کھولنے اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کےلئے جلد ہی فیصلہ کیا جائےگا۔

دوسری جانب افغان فوج کی سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں سرحد بند ہونے کے باوجود پاکستان سیکورٹی حکام بیمار افغان شہریوں کو انسانی بنیادوں پر افغانستان جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔

اسی طرح ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق مقامی اسپتال میں انتقال کرجانے والے افغان شہری کی میت  بھی افغانستان بھیج دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ فوت ہونے والا افغان شہری علاج کی غرض سے باقاعدہ ویزا لے کر کوئٹہ گیا تھا۔

اس زمرے میں ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تاحال 60 بیمار افغان شہریوں کو بھی پاسپورٹ دکھانے پر افغانستان جانے دیاگیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری