شمالی خراسان میں زلزلے سے 2 افراد جاں بحق/ شدت 5.7 ریکٹر


شمالی خراسان میں زلزلے سے 2 افراد جاں بحق/ شدت 5.7 ریکٹر

ایران کے صوبہ شمالی خراسان میں گزشتہ شب زلزلے سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے صوبہ شمالی خراسان میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی خراسان کا علاقہ پیش قلعہ تھا جو مقامی وقت 22:30:58 پر محسوس ہوا۔

زلزلے سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے علاوہ 150 افراد زخمی بھی ہوئے جن کا بروقت علاج معالجہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صوبہ خراسان شمالی کے علاقے بجنورد کے کم سے کم 12 دیہات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری