فلسطینی کا اسرائیلی سپاہی پر چاقو سے حملہ؛ جوابی کارروائی میں شہید

فلسطینی کا اسرائیلی سپاہی پر چاقو سے حملہ؛ جوابی کارروائی میں شہید

مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی کے چاقو سے حملے میں اسرائیلی اہلکار شدید زخمی ہو گیا جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور شہید ہو گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں 57 سالہ فلسطینی محمد عبداللہ نے اسرائیلی اہلکار پر چاقو سے حملے کر کے زخمی کر دیا جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور شہید ہو گیا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے یروشیلم میں دمشق گیٹ کے قریب اسرائیلی پولیس نے ظلم و بربریت کی داستان رقم کرتے ہوئے 16 سالہ فلسطینی لڑکی کو گولیوں سے بھون ڈالا تھا۔

چشم دید گواہان کا کہنا تھا کہ شہید فاطمہ پولیس اہلکاروں سے کم از کم 10 میٹر کے فاصلے پر کھڑی تھی کہ اچانک ایک پولیس اہلکار نے چاقو چاقو کہہ کر چلانا شروع کر دیا اور فورا ہی 5 اہلکاروں نے اس لڑکی پر فائر کھول دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فاطمہ گولیاں لگنے کے نتیجے میں نیچے گر گئی تھی تاہم اسرائیلی پولیس نے اس کے زمین پر گر جانے کے بعد بھی اس پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔

واضح رہے کہ 2017 کے آغاز سے اب تک 7 فلسطینی بچے اور 15 بڑے صہیونی فوج کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔

جبکہ اکتوبر 2015 سے اب تک 264 فلسطینی اسرائیلی درندگی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری