پاراچنار: دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد شہید


پاراچنار: دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد شہید

لوئر کرم میں پاراچنار کے علاقے شور کو میں دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد شہید ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ کرم ایجنسی کے علاقے شور کو میں دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی، حملے میں پولیٹیکل محرر اور سیکورٹی گارڈ شہید ہوگئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت پولیٹیکل محرر سرفراز حسین اور سپاہی ممتاز حسین کے ناموں سے ہوئی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں افراد معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم دہشتگردوں کا نشانہ بن گئے۔

واضح رہے کہ پاراچنار سمیت ملک بھر میں تکفیری دہشتگردوں کے حملوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ حکام دہشتگردی کی کمیر توڑنے جیسے دعووں کے علاوہ کسی بھی خاص اقدامات کرنے سے قاصر ہیں یا شاید کرنا ہی نہیں چاہتے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری