اف بی آئی کے چار متوقع سربراہان کون ہیں؟


اف بی آئی کے چار متوقع سربراہان کون ہیں؟

ایک امریکی خبر رساں ادارے نے جیمز کومی کی معزولی کے بعد اف بی آئی کے چار ممکنہ سربراہوں کے بارے میں رپورٹ دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اف بی آئی کے چار ممکنہ سربراہ آج اپنے پہلے انٹرویو کیلئے امریکہ کے اٹارنی جنرل جیف سشنز اور ان کے معاون کے سامنے پیش ہونگے۔ 

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ سرکار معزول اف بی آئی سربراہ جیمز کومی کے مناسب جانشین کی تلاش میں سرگرداں ہے۔

ٹرمپ نے گذشتہ ہفتہ ایک غیر یقینی اقدام کرتے ہوئے کومی کو ان کے منصب سے معزول کر دیا تھا۔

جارج  ڈبلیو بش کے دور میں عدلیہ میں اعلیٰ عہدے پر کام کرنے والے الیس فیشراف بی آئی کی سربراہی کے امیدوار ہیں جو سب سے پہلے انٹرویو کے لئے حاضر ہوئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس انٹرویو میں شریک ہونے والے دیگر تین امیدواروں میں اف بی آئی کے نگراں سربراہ میک کیب، نیویارک ہائی کورٹ کے جج جی گارسیا، ٹیکساس کے سینیٹر جان کورنین شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ سرکار کی نگاہیں ان کے علاوہ دیگر افراد بھی مرکوز ہیں جو اس منصب کو احسن طریقے سے سنبھال سکیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک کوئی خاتون اف بی آئی کے سربراہ کے عہدے پر فائز نہیں ہوئی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کو فیس بک، ٹویٹر، ٹیلگرام، یوٹیوب اور انسٹاگرام فالو کریں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری