را کی پاکستان کے خلاف خوفناک سازشوں کے انکشافات


را کی پاکستان کے خلاف خوفناک سازشوں کے انکشافات

بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے کراچی سمیت سندھ بھر میں اپنا نیٹ ورک مضبوط کرتے ہوئے اپنے ایجنٹوں کے ہاتھوں پاکستانی جعلی کرنسی پھیلانا شروع کردی ہے جبکہ ایجنٹوں میں اعلیٰ افسران اور اہم شخصیات سے راز اگلوانے کیلئے خوبرو خواتین بھی شامل ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے کراچی سمیت سندھ بھر میں اپنے ایجنٹوں کے ہاتھوں پاکستانی جعلی کرنسی پھیلانا شروع کردی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک افسر نے اپنا نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را سندھ بھر میں اپنا نیٹ ورک مضبوط کر رہی ہے۔

یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ایجنٹوں میں دوشیزائیں بھی شامل ہیں جن کو اہم عہدوں پر فائز افراد کو اپنے جعل میں پھنسا کر راز اگلوانے کی ذمے داری دی گئی ہے جبکہ ایجنٹوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انفارمر اور سوشل میڈیا میں اثر رسوخ رکھنے والی اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔

سندھ کے بیشتر شہروں میں بلیک واٹر کی طرز پر اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کو بڑی بڑی رقوم دیکر مختلف کاروبار کرائے جا رہے ہیں جبکہ ان کو آئندہ کے لیے انتہائی سہانے خواب بھی دکھائے گئے ہیں۔

افسر نے یہ بھی بتایا کہ اہم عہدوں پر بیٹھے افسران اور ایسے کلرکس جن کے پاس اہم دستاویزات ہوتے ہیں انھیں جال میں پھنسانے کے لیے خواتین کی شکل میں بھارتی ایجنٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایجنٹوں کو انتہائی مہنگے موبائل فون دیے گئے ہیں جبکہ ان کے موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے اور پابند کیا گیا ہے کہ مختلف ایپس واٹس اپ، وائبر، ایمو استعمال کریں اور کسی بھی معلومات کے لیے سم نیٹ ورک کسی بھی طور پر استعمال نہ کیا جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری