برطانیہ کا آئندہ انتخابات میں روس پر مداخلت کا الزام


برطانیہ کا آئندہ انتخابات میں روس پر مداخلت کا الزام

برطانوی وزیر خارجہ نے روس پر الزام لگایا ہے کہ ماسکو کی جانب سے برطانیہ کے آئندہ انتخابات میں مداخلت کا قوی امکان ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے روس پر آئندہ انتخابات میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔

جانسن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ماسکو برطانیہ میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے ک ی خاطر اس ملک کے آئندہ انتخابات میں مداخلت کرے۔  

برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن برطانیہ کے آئندہ انتخابات میں لیبر پارٹی کے سربراہ جرمی کوربن کے اقتدار میں آنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ روس نے امریکہ اور فرانس کے انتخابات میں بھی مداخلت کی تھی لہذا لندن کو اس سلسلے میں بہت ہوشیار رہنا ہوگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری