مستونگ: زوردار دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی


مستونگ: زوردار دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ہوا جہاں ابتدائی معلومات کے مطابق دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری