امریکہ نے واضح کردیا؛ ٹرمپ کے سعودی دورے کا مقصد ایران کیخلاف اتحاد قائم کرنا ہے


امریکہ نے واضح کردیا؛ ٹرمپ کے سعودی دورے کا مقصد ایران کیخلاف اتحاد قائم کرنا ہے

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ دورے کا مقصد ایران کیخلاف اتحاد تشکیل دینا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے واضح کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ ممالک کا مقصد ایران کیخلاف اتحاد قائم کرنا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بات آگے بڑھاتے ہوئے ٹرمپ کی سعودی عرب میں تقریر کے بارے میں کہا: ایران خطے میں دہشتگردی اور پرتشدد کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے اور یہ ملک خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے ہونے والی سرگرمیوں کا منبع ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک، اسرائیل اور دیگر ممالک کے درمیان ایم وسیع نقطہ نظر موجود ہے اور وہ یہ کہ ایران خطے کو غیر مستحکم بنانے میں ایک اہم عنصر ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری