فرانس کے کم عمرترین صدر امانیئول میکخواں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا


فرانس کے کم عمرترین صدر امانیئول میکخواں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اتوار کو پیرس میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب کے بعد امانیئول میکخواں نے نیپولین بوناپارٹ کے بعد کم عمر ترین سربراہ کے طور پر فرانس کے صدر کا عہدہ سنبھالا اور جنرل چارلس ڈی گال اور جیکس شراک جیسے قدآور سیاست دانوں کی صف میں کھڑے ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق فرانس کے کم عمرترین صدر امانیئول میکخواں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

 تقریب حلف برداری میں تقریبا 300 سے زائد افراد نے شرکت کی، جن میں سرکاری اہلکار اور ان کے اہل خانہ موجود تھے۔

خیال رہے کہ انتالیس سالہ ایمانوئیل ماکروں فرانس کی تاریخ کے سب سے کم عمر ترین سربراہ مملکت ہیں۔

میکخواں نے حلف برداری سے کچھ دیر قبل صدارتی محل الیزے پیلس میں سابق صدر اولاند سے ایک نجی ملاقات بھی کی۔

میکخواں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اصلاحاتی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے یورپی یونین اور یورو زون کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔

بقول ان کے دنیا کو اُن اصولوں کی ضرورت ہے جن کی فرانس تعلیم دیتا آیا ہے۔ عشروں سے فرانس اپنی صلاحیت پر شبہات کا شکار رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج دنیا اور یورپ کو فرانس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری