فلسطینی صدر محمود عباس کا دورہ بھارت


فلسطینی صدر محمود عباس کا دورہ بھارت

فلسطینی صدر محمود عباس چار روز دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس اپنے چار روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر محمود عباس کا یہ بھارت کا تیسرا سرکاری دورہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ فلسطینی اتھارٹی کا دورہ دوطرفہ تعلقات، مشرق وسطی امن عمل اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کے حوالے سے انتہائی سودمند ثابت ہو گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم، وزیر دفاع اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کے علاوہ فلسطینی صدر سینٹر فار ڈویلپمنٹ ایڈوانسڈ کمیوٹنگ اور دوسرے اہم مقامات کا دورہ بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ 4 ماہ قبل فلسطینی صدر نے پاکستان کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ اسلام آبادمیں فلسطین کےنئےسفارتخانےکاافتتاح کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری