روز نکبت کے آمد پر دنیا بھر میں صیہونیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے


روز نکبت کے آمد پر دنیا بھر میں صیہونیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ہفتہ کے دن روز نکبت 69 سالگرہ کی مناسبت سے دنیا بھر میں فلسطینیوں سے یکجہتی اور صیہونیوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔

خبر رساں ادارہ تسنیم کے مطابق یوم نکبت اس دن کو کہا جاتا ہے جب لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے گھر سے نکال دیا گیا اور غاصب صیہونی ملک کے قیام کا اعلان کیا گیا ۔ روز نکبت 15 مئی کو ہے۔ 
مظاہرین نے کل جرمنی کی رجدھانی برلین میں غاصب صیہونیوں کے خلاف احتجاجا کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد کرو جیسے نعرے لگائے۔ انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ فلسطینیوں کے لئے آزادی یہودی فلسطینیوں کی واپسی کے حامی ہیں۔ 
مظاہر میں شریک مارٹین ساچنک کا کہنا تھا کہ روز نکبت فلسطینیوں سے یکجہتی کا دن ہے ہم فلسطینیوں کے احتجاج کو بیان کرنے کے لئے آئے ہیں۔  ایک اندازے کے مطابق اس وقت بھی 50 لاکھ سے زیادہ فلسطینی بے وطن ہیں۔
کینیڈا کی راجدھانی ٹورنٹو میں لوگوں نے صیہوںی قونصلیٹ کے مقابل احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا حکومت پر اور دباو بنانا ہوگا تاکہ وہ غاصب صیہونیوں کے مقابلہ میں فلسطینی حقوق کا دفاع کرنے کے لئے اقدام کرے۔
احتجاج میں شریک ایک فرد کے مطابق یہ مظاہرہ غاصب صیہونی مظالم کا شکار قیدیوں کی حمایت میں کیا جا رہا ہے جو ایک مدت سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ 
یاد رہے کہ تقریبا ایک ماہ سے سینکڑوں قیدی بنیادی سہولیات فراہم نہ ہونے نیز قیدیوں کی ابتر صورتحال کے خلاف بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔
یہ قیدی بنیادی سہولیات جیسے ٹیلیفونک گفتگو، معالجہ اور اہل و عیال سے ملاقات سے بھی محروم ہیں۔ 
یہ بھوک ہڑتال فلسطین کے ہر دلعزیز رہنما اور الفتح موومنٹ کے رکن مروان البرغوثی کی قیادت میں جاری ہے۔ 
واضح رہے کہ اس وقت  6500 سے  زائد فلسطینی شہری غاصب صیہونیوں کے قید میں ہیں جن میں 62 خواتیں اور 300 بچے بھی شامل ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری