شمالی کوریا پر سائبر حملے کرنے کا الزام


شمالی کوریا پر سائبر حملے کرنے کا الزام

برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کا بدنام زمانہ لزارس گروپ حالیہ سائبر حملوں میں ملوث ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ سمیت دنیا بھر میں سائبر حملے شمالی کوریا نے کیے۔

یہ گروپ 2009 میں بھی سائبر حملوں میں ملوث رہا ہے جبکہ 2014 میں سونی گروپ پر سائبر حملہ بھی اسی گروپ نے کیا تھا جس کے باعث سونی کے نیٹ ورک کئی ہفتے معطل رہے تھے۔

بنگلادیش کے مرکزی بینک سے 81ملین ڈالر چرانے میں بھی لازارس گروپ ملوث تھا۔

دوسری جانب سائمن ٹیک کمپنی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے لازارس گروپ کے سائبر حملوں میں ملوث ہونے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل دنیا کے قریبا 100 ممالک پر سائبر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ہزاروں کمپیوٹرز کو تاوان کے لئے ہیک کر لیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری