جب نواز شریف کو ضرورت ہوتی ہے تو وہ میرے پاس آتے ہیں ورنہ ہاتھ کھینچ لیتے ہیں


جب نواز شریف کو ضرورت ہوتی ہے تو وہ میرے پاس آتے ہیں ورنہ ہاتھ کھینچ لیتے ہیں

جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے نواز شریف کا شکوہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب انہیں ضرورت ہوتی ہے تو وہ میرے پاس آتے ہیں ورنہ ہاتھ کھینچ لیتے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے شیراں والا گیٹ لاہور میں اپنی جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ انہیں موجودہ جمہوریت اور آمریت میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔

مولانا سمیع الحق نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف پر اُن کا دست شفقت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب انہیں ضرورت ہوتی ہے تو وہ میرے پاس آتے ہیں ورنہ ہاتھ کھینچ لیتے ہیں۔

تاہم انہوں نے لفظ ضرورت پر روشنی نہیں ڈالی کہ ایک ملک کے وزیراعظم کو ان سے کس نوعیت کی ضرورت ہوتی ہے اور مولانا وہ ضرورت کیسے پوری کرتے ہیں۔

تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ انہیں موجودہ جمہوریت اور آمریت میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔

پاناما لیکس پر مولانا سمیع الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیے تھا کہ واضح فیصلہ دیتی،عمران خان کو پاناما کے بجائے کے پی کے کی حالت بہتر بنانی چاہیے۔

اپنے بیان میں افغان طالبان کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری