ٹرمپ نے روس کو داعش کے متعلق خفیہ اطلاعات فراہم کیں


ٹرمپ نے روس کو داعش کے متعلق خفیہ اطلاعات فراہم کیں

روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران ٹرمپ نے داعش کے متعلق خفیہ معلومات فراہم کی ہیں۔ 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور واشنگٹن میں روسی سفیر سرگئی کیسلیاک سے ملاقات کے دوران داعش کے متعلق خفیہ معلومات اور اہم راز فراہم کئے ہیں۔ 

موصولہ اطلاعات کے مطابق روس کو دی جانے والی معلومات نہایت ہی خفیہ او حساس ہیں جو امریکہ کو اپنے ایک اتحادی کے ذریعے حاصل ہوئیں تھی اور امریکہ کو اس بات کی اجازت نہیں تھی کہ وہ یہ معلومات روس کو فراہم کرے۔

ممکن ہے کہ ٹرمپ کے اس اقدام کے بعد داعش میں اثر و رسوخ رکھنے والے اس اتحادی سے امریکہ کے تعلقات کشیدگی اختیار کر جائیں۔ 
واشنگٹن پوسٹ کا کہنا  ہے کہ حکام کے لئے خفیہ معلومات فاش کرنا غیر قانونی ہوتا ہے لیکن صدر مملکت وسیع اختیار کا مالک ہوتا ہے اور اسے اجازت ہوتی ہے کہ وہ حکومت کے بعض رازوں کو بیان کرے۔

ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر ہربرٹ میک ماسٹر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان دہشت گردی کے ممکنہ خطرات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ 

وائٹ ہاوس کے اس عہدیدار کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت میں فوجی یا سرکاری رازوں کو فاش نہیں کیا گیا ہے۔ 

امریکی وزیر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ ٹرمپ اور لاوروف نے دہشت گردی کے خطرات کے متعلق بات چیت کی ہے اس گفتگو میں معلومات کے ذرائع اور فوجی طریقہ کار یا فوجی آپریشن پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ لاوروف نے جمعرات کے روز ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ اوکرین اور شام معاملات میں امریکہ اور روس کے درمیان رونما ہونے والے شدید اختلاف کے بعد یہ پلا موقع ہے جب لاوروف نے وہائٹ ہاوس میں کوئی ملاقات کی ہو۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری