ترکی: اغوا کاروں کے ہاتھوں 6 پاکستانی قتل


ترکی: اغوا کاروں کے ہاتھوں 6 پاکستانی قتل

ترکی میں اغوا برائے تاوان مافیا نے 6 پاکستانیوں کو قتل کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق استنبول میں کردوں اور افغان گروپوں نے 6 پاکستانیوں کو اغواءکے بعد تاوان نہ ملنے پر قتل کردیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا گیا ہے جبکہ چار افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں اس سے قبل بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں اور اغوا کاروں کی طرف سے پاکستانیوں کو اغواء کے بعد ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری