آل سعود کے ایک عالم دین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو "اللہ کا خادم" قرار دیدیا


آل سعود کے ایک عالم دین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو "اللہ کا خادم" قرار دیدیا

آل سعود کے ایک عالم دین کے ڈونلڈ ٹرمپ کو "اللہ کا خادم" قرار دینے پر مسلمانوں نے بیک وقت حیرت، دکھ اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ابھی 2 ماہ قبل سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی بربریت کا شکار ہونے والے افغانستان، یمن، عراق، لیبیا، نائیجیریا، شام اور بحرین کے مظلوم مسلمانوں کے زخم کریدتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے وہائٹ ہاوس میں ان سے ملاقات کے بعد ان کو مسلمانوں کا سچا دوست قرار دیا تھا۔

ابھی عالم اسلام آل سعود کے شہزادے کے اس بیان پر حیرت کے سمندر میں غوطہ زن ہی تھے کہ سعودی عرب میں ہی ایک نام نہاد عالم دین امریکہ پرستی میں اس قدر اندھا ہو گیا کہ اس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اللہ کا خادم قرار دے دیا۔

موصوف نے ٹرمپ کو اللہ کا خادم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کے مفادات میں بہتر کام کریں گے۔ 

سعد بن غنیم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امید ہے اللہ پاک ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے پروں کا سایہ کرتے ہوئے انہیں صحیح سمت میں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔ 

سعد بن غنیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ لکھا کہ یااللہ! ٹرمپ تیرے خادموں میں سے ایک خادم ہے، تو اس کی قسمت اور اس کی ذات کا مالک ہے اور اس کی رہنمائی فرما تاکہ وہ مسلمانوں کے بہترین مفادات کیلئے کام کر سکے۔ 

سعودی عالم دین کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور مسلمان شدید غم و غصے کا شکار ہو کر مذکورہ بیان کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری