آل سعود کے شیعہ نشین علاقے العوامیہ پر حملے جاری

آل سعود کے شیعہ نشین علاقے العوامیہ پر حملے جاری

سعودی سیکورٹی فورسز نے ایک مرتبہ پھر شیعہ اکثریتی علاقے العوامیہ کے رہائشیوں کے مکانات پر دھاوا بول دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آل سعود کے کارندوں نے ملک کے مشرق میں واقع شیعہ اکثریتی علاقے العوامیہ کے رہائشیوں پر فائرنگ کی ہے۔

سعودی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ بدھ سے العوامیہ میں شیعوں کے گھروں کو مسمار کرنا شروع کیا ہے۔

ان حملوں میں تاحال 4 سعودی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسی طرح ان حملوں کے نتیجے میں اس علاقے کے لوگوں کے مکانات اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا دیا گیا ہے۔

العوامیہ کے محاصرے کے بعد اس علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں سے نقل و حمل مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔

مشرقی سعودیہ کے شیعہ اکثریتی علاقوں میں 2011 سے اب تک آل سعود کے متعصبانہ اور غیر منصفانہ رویے کیخلاف احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی حکومت ان احتجاجات کو ظلم و تشدد سے کچل رہی ہے جس کے نتیجے میں تاحال 20 سے زائد شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری