امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے: امریکی کانگریس رکن


امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے: امریکی کانگریس رکن

امریکی کانگریس کے رکن تھامس سوزی نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی رکن کانگریس تھامس سوزی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں تھامس سوزی کا کہنا تھا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان اور امریکہ مل کر افغانستان میں استحکام کے لیےکام کرسکتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان کی سیکیورٹی اور معاشی کامیابیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

تھومس سوزی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

پاکستان کی سلامتی سے متعلق ابہام دور کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستان کے حالات میں مثبت تبدیلیاں بھی آئی ہیں۔

تھومس سوزی امریکی پارلیمنٹ کی عالمی تعلقات اور انسداد اسلحہ کمیٹی کی رکن ہیں۔

دوسری جانب اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے مذاکرات خود معطل کیے ہیں۔ بھارت آمادہ ہو تو پاکستان بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت طاقت کے بل پر مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی کیخلاف ورزیاں کر رہا ہے جبکہ بھارتی فوج پیلٹ گن کے ذریعے تقریبا ایک ہزار کشمیریوں کو نابینا کر چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری