جنوبی افغانستان میں پے در پے 2 بم دھماکے، 2 افراد جاں بحق،10 زخمی


جنوبی افغانستان میں پے در پے 2 بم دھماکے، 2 افراد جاں بحق،10 زخمی

افغانستان کے قندھار شہر کے چوک مدد علاقہ میں ہونے والے مسلسل دو بم دھماکوں میں دو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قندھار پولیس کے ترجمان ضیاء درانی نے کہا ہے کہ چوک مدد علاقہ میں مسلسل دو بم دھماکوں میں  دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ دیگر دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پہلا دھماکہ پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا جبکہ دوسرا دھماکہ ایک موٹر سائیکل کے ذریعہ کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ دوسرے دھماکے میں دو عام شہریوں کی موت واقع ہو گئی ہے نیز 3 پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ ان حملوں کا ہدف چوک مدد پولیس اسٹیشن تھا۔

پولیس عہدیدار عبد الصمد احمدی بھی ان حملوں میں زخمی ہو گئے ہیں۔

تاحال کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

رواں سال کے ابتداء سے ہی قندھار میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے  جن میں سرکاری عہدیداران سمیت متعدد عام شہری مارے گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری