مصباح الحق کا وطن واپسی پر شاندار استقبال / واشگاف نعرے، گلاب کی پتیاں نچھاور


مصباح الحق کا وطن واپسی پر شاندار استقبال / واشگاف نعرے، گلاب کی پتیاں نچھاور

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد سابق کپتان مصباح الحق کا لاہور ایئر پورٹ پر پی سی بی حکام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے جبکہ مداحوں کے نعروں سے ائیرپورٹ گونج اتھا ۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ان کے مداحوں، دوستوں اور پی سی بی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا اور قومی ہیرو کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی۔

 ایئرپورٹ پر پی سی بی کے ڈائریکٹر آپریشنز ہارون رشید اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیے قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کا آخری میچ ہمیشہ یاد رکھوں گا ۔

ٹیم کی کامیابیوں میں پی سی بی ، ٹیم کے کھلاڑیوں ، کوچ اور چیف سلیکٹر کا اہم کردار ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کافی حد تک مطمئن ہوں کہ ویسٹ انڈیز کےخلاف اچھی سیریز کھیلی ۔

واضح رہے کہ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر دو ایک سے شکست دیکر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔

یہ ٹیسٹ کھیلنے سے قبل ہی کپتان بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری