شام میں امریکہ کے بحری توپخانے کا یونٹ تعینات


شام میں امریکہ کے بحری توپخانے کا یونٹ تعینات

امریکی فوج کی مرکزی کمان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اپنی بحری توپخانے کے ایک یونٹ کو شام میں تعینات کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارہ تسنیم کے مطابق امریکی فوج کی مرکزی کمان کے ترجمان نے کہا ہے کہ بحری توپخانے کے ایک یونٹ کو داعش کی خود ساختہ دارالحکومت رقہ شہر کی آزادی کیلئے امداد رسانی کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ اس یونٹ کو داعش کی شکست یقینی بنانے کے لئے وقتی طور پر مامور کیا گیا ہے۔

امریکی عہدیدار نے اس یونٹ کی شام میں مشن کی مدت کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔

یہ یونٹ مارچ کے مہینے میں شام میں داخل ہونے والے امریکی فوجی دستے کے400 اہلکاروں کی جگہ لے گی۔

امریکی مرکزی کمان کے سربراہ جاش وٹل نے اس سے پہلے کہا کیا تھا کہ امریکی بحریہ کرد فوجی دستوں کی حمایت اور پشت پناہی کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری