فلسطینی صدر کی معصومیت؛ ایک قابض سے دوسرے قابض کی شکایت


فلسطینی صدر کی معصومیت؛ ایک قابض سے دوسرے قابض کی شکایت

اپنے دورے بھارت کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس نے بھارت  سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قبضے کو ختم کرانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھارت کے 4 روزہ سرکاری دورے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

اسلامک کلچر سینٹر نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ بھارت کو مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔  

انہوں نے بھارت  سے نہایت معصومانہ مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قبضے کو ختم کرانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

7 دہائیوں سے وادی کشمیر پر قابض بھارت بھلا کس منہ سے اپنے ہی دیرینہ دوست اسرائیل سے کہے گا کہ وہ فلسطین سے اپنا قبضہ ختم کرے؟

تاہم دوسری جانب مودی نے بھی ایک ایسا جواب دے دیا کہ بس آسمان گرتے گرتے بچا، کہتے ہیں کہ ہم آزادی اور خود مختار ریاست کے حامی ہیں۔

کہنے میں کیا حرج ہے لہذا انہوں نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ اسرائیل سے مذاکرات شروع کرنے کے لئے پر امید ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی صدر تیسری بار دورے پر بھارت آئے ہیں۔

اس دورے میں انہوں نے سشما سوراج سے بھی ملاقات کی۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان زراعت، صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت 5 معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 4 ماہ قبل فلسطینی صدر نے پاکستان کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ اسلام آباد میں فلسطین کے نئے سفارتخانے کا افتتاح کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری