امریکہ اور امارات کے درمیان نیا دفاعی معاہدہ


امریکہ اور امارات کے درمیان نیا دفاعی معاہدہ

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکہ اور امارات کے درمیان ایک نیا دفاعی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت متحدہ عرب امارات امریکہ سے مزید اسلحہ خرید سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ اور امارات کے درمیان ایک نیا دفاعی معاہدہ طے پایا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ہوانے والے 1994 کے معاہدے کا متبادل ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کرسٹوفر شروڈ نے کہا کہ دونوں ممالک اس معاہدے کو اپڈیٹ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

متحدہ عرب امارات اس معاہدے کے تحت امریکہ سے مزید اسلحہ خرید سکتا ہے۔

شروڈ نے معاہدے کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ واشنگٹن اس معاہدے کے تحت عرب ممالک میں مزید فوجی کارروائیان کرسکتا ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیر دفاع جیمز میتھیس نے امارات کے ولیعہد شیخ محمد بن زاید کیساتھ ملاقات کی تھی جس میں یمن، لیبیا، عراق اور شام کے بارے میں گفتگو ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے بھی متحدہ عرب امارات کو 60 پیٹریاٹ اور 100 سکڈ میزائل دئے تھے جن کی مالیت 2 بلین ڈالر بتائی گئی۔

عالمی برادری نے امریکہ کو عرب ممالک کو اسلحہ فراہم کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری