موصل کے دائیں جانب "الرفاعی" علاقہ آزاد ہوگیا


موصل کے دائیں جانب "الرفاعی" علاقہ آزاد ہوگیا

عراقی فورسز نے اپنی جاری پیشقدمی کے دوران موصل کے دائیں جانب الرفاعی نامی علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نینوا آزادی آپریشن کی کمان نے موصل کے دائیں جانب الرفاعی علاقے کی آزادی کی خبر دی ہے۔

عراق کی فیڈرل پولیس نے گزشتہ دنوں موصل کے دائیں جانب الاقتصادیین اور 17 تموز کو بھی مکمل طور پر آزاد کرالیا تھا۔

واضح رہے کہ عراق کی مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان یحی رسول نے گزشتہ روز کہا تھا کہ موصل شہر کا صرف 12 مربع کلو میٹر کا علاقہ داعش زیر قبضہ ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا: گزشتہ پیر تک داعشی دہشتگردوں کی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 467 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موصل کے بائیں جانب کے تمام علاقے عراقی فورسز کے کنٹرول میں ہیں اور عوام کی زندگی معمول کے مطابق دوبارہ بحال ہوگئی ہے۔

رسول نے کہا کہ موصل کے دائیں جانب علاقوں میں سے 89.5 فیصد علاقے عراقی فوج کے قبضے میں ہیں اور صرف 12 مربع کلو میٹر کا علاقہ داعش زے زیر قبضہ ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ عوامی رضاکار فورسز نے القیروان اور البعاج علاقوں کی جانب حیران کن پیشقدمی کی ہے۔

یاد رہے کہ موصل کی آزدی کیلئے جاری آپریشن گزشتہ سال 31 آکتوبر سے آغاز ہوا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ عراقی فورسز موصل کے اطراف والے علاقوں میں بھی آپریشن جاری رکھیں گے اور دہشتگردوں کے شام کی جانب فرار والے راستوں کو بند کردیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری