نائجر: گردن توڑ بخار نے موت کا روپ دھار لیا؛ 180 افراد ہلاک


نائجر: گردن توڑ بخار نے موت کا روپ دھار لیا؛ 180 افراد ہلاک

افریقی ملک نائجر میں اس سال کے آغاز سے اب تک گردن توڑ بخار سے 180افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے نصف تعداد بچوں کی ہے.

خبررساں ادارے تسنیم نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  افریقی ملک نائجر میں گردن توڑ بخار تیزی سے پھیل رہا ہے۔

جنوری سے لے کر اب تک ملک میں اس موذی مرض کا شکار ہو کر تقریباً 180 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں تقریباً نصف بچے ہیں جبکہ گردن توڑ بخار میں مبتلا افراد کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ گردن توڑ بخار مختلف قسم کی بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ موذی مرض چھینکنے، کھانسنے اور مریض سے قربت کی وجہ سے دوسروں میں منتقل ہو جاتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری