سی آئی اے نے دہشتگردوں کو مسلح اور جمہوریت کو تباہ کیا، جولین اسانج


سی آئی اے نے دہشتگردوں کو مسلح اور جمہوریت کو تباہ کیا، جولین اسانج

وکی لیکس کے بانی نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو خطرناک ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ پوری دنیا میں آمریت کو ترویج دیتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے امریکی خفیہ ادارے کے گھناونے کردار کا انکشاف کرتے ہوئے اسے دنیا کا خطرناک ترین ادارہ قرار دیا۔

انہوں نے خبر رساں ادارے رشیہ ٹوڈے کو ایمیل بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی خفیہ ادارہ نااہل ہے اور اس ادارے نے دنیا بھر میں دہشتگردوں کا مسلح اور جمہوریت کو تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سی آئی اے کے ترجمان ہیدر فرٹز ہورنیاک نے عرصہ قبل کہا تھا کہ جولین آسانج دہشتگردی کا حامی اور دہشتگردوں کا دوست ہے جس کے بعد آسانج نے ترجمان کا مذاق اڑاتے ہوئے ردعمل میں کہا تھا کہ امریکی خفیہ ادارے میں اچھے خواتین و حضرات بھی کام کرتے ہیں لیکن اگر ہم ان کی رہنمائی کریں تو وہ وکی لیکس کیلئے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی آسانج کو گرفتار کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں متعدد شواہد بھی اکھٹے کئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری