ٹرمپ نے لاوروف کو کوئی خفیہ اطلاعات فراہم نہیں کیں، پیوٹن


ٹرمپ نے لاوروف کو کوئی خفیہ اطلاعات فراہم نہیں کیں، پیوٹن

روسی صدر کا کہنا ہے کہ ان کے امریکی ہم منصب نے لاوروف کو کوئی خفیہ جانکاری نہیں دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ٹرمپ اور روسی وزیر خارجہ کی حالیہ ملاقات پر مچے واویلا کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے لاوروف کو کوئی خفیہ اطلاع فراہم نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ اور لاوروف کی ملاقات کے ٹیپ امریکی کانگریس کے حوالے کرنے کو آمادہ ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر نے کہا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ان کی گذشتہ ہفتہ ہونے والی ملاقات بہت کامیاب رہی۔

انہوں نے ان باتوں کی تردید کی تھی کہ انہوں نے روسی وزیر خارجہ کو کوئی خفیہ راز بتائے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ نے دہشت گرد تنظیم داعش کے متعلق حاصل کی گئی خفیہ جانکاری کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو سونپی تھی۔

امریکہ کے قومی سلامتی مشیر میک ماسٹر نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے داعش کی جانب سے لاحق خطرات اور اس گروہ سے نمٹنے کی امریکی صلاحیت پر گفتگو کی تھی۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں ایک بار پھر ان الزامات کی تردید کی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری