نوجوان دہشتگردوں کے نظریے سے کیسے بچیں؟ پاک فوج کے زیر اہتمام سمینار آج ہوگا


نوجوان دہشتگردوں کے نظریے سے کیسے بچیں؟ پاک فوج کے زیر اہتمام سمینار آج ہوگا

جی ایچ کیو میں دہشتگردی کو رد کرنے میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر آج سمینار ہوگا جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے اے آر وائی کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ آج جی ایچ کیو میں دہشتگردی کو رد کرنے میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر سمینار ہوگا جس سے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آج دہشتگردی کو رد کرنے میں نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر سمینار منعقد کیا جارہا ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ خطاب کریں گے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ہونے والے سمینار کا مقصد نوجوانوں میں رواداری اور ہم آہنگی اجاگر کرنا ہے۔

مذکورہ سمینار میں ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز، ماہرین تعلیم، طلبا سمیت مدارس کے مہتمم اور طلبا شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ سمینار 8 مئی کو ہونا تھا، جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری