امریکہ کو خوش کرنے کی خاطر یمن پر بحرین کی بمباری انتہائی شرمناک، نبیل رجب

امریکہ کو خوش کرنے کی خاطر یمن پر بحرین کی بمباری انتہائی شرمناک، نبیل رجب

بحرین کے انسانی حقوق کے فعال کارکن نے بحرین میں انسانی حقوق کی پائمالی کو نظر انداز کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بات انتہائی شرم کی ہے کہ آل خلیفہ امریکہ کی خوشنودی کی خاطر اپنے مسلمان بھائیوں پر بمباری کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نبیل رجب نے نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے ایک مقالہ میں سعودی عرب اور بحرین کو اسلحہ فروخت کئے جانے پر امریکہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ہفتہ کے روز ٹرمپ کے سعودی دورے سے قبل نشر ہونے والے اس مقالہ میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ حکومت سعودی متجاوز اتحاد میں شامل یمن پر بمباری کرنے والے ملک بحرین پر لگائی گئی اسلحہ فروخت کرنے کی تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

نبیل کا کہنا تھا کہ مجھے شرم آتی ہے کہ میرا ملک بحرین، امریکہ کی مدد سے یمن کی ناچار عوام پر بمباری کر رہا ہے۔ ایک طرف یمن پر سعودی بمباری جاری ہے تو دوسری طرف بحرین سرکار اندرون ملک بے گناہ عوام کی سرکوبی اور تشدد میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن نے کچھ دن پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر سے زائد نیز بحرین کے ساتھ پانچ ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔

اوباما کے دور حکومت میں ان معاہدوں کو انسانی حقوق کی پائمالی کے سبب روک دیا گیا تھا۔ سعودی عرب کی قیادت میں متجاوز اتحاد نے تین سال پہلے یمن پر حملے شروع کئے تھے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہری مارے گئے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہو گئے نیز یمن کا بنیادی ڈھانچہ بالکل برباد ہو چکا ہے۔

مکمل ناکہ بندی ضروری سازو سامان کی قلت کے سبب یمن ایک انسانی بحران کے دوراہے پر کھڑا ہے۔ 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری