افغانستان بھارت کی ایماء پر پاکستان کیساتھ معاملات بگاڑ رہا ہے


افغانستان بھارت کی ایماء پر پاکستان کیساتھ معاملات بگاڑ رہا ہے

معروف تجزیہ نگار اور افغان امور کے ماہر نے پاکستانی سفارتکاروں کو کابل میں حراست لینے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اس وقت بھارت کی چالوں پر چلتے ہوئے پاکستان کے ساتھ معاملات کو بگاڑ رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق معروف تجزیہ نگار اور افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بھارت کی چالوں پر چلتے ہوئے پاکستان کے ساتھ معاملات کو بگاڑ رہا ہے، پاکستان میں موجود افغان سفارتکاروں کو کبھی تنگ نہیں کیا گیا تاہم افغانستان میں موجود پاکستانی قونصل خانے شروع دن سے مشکلات کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کابل میں تعینات پاکستان کے سفیر قاضی ہمایوں سفارتخانے پر ہونے والے حملے میں زخمی ہوئے جبکہ ایک اہلکار کو مار دیا گیا تھا۔

رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایسے واقعات کا سبب وہاں کی کمزور حکومت کے علاوہ وہاں موجود وار لارڈز ہیں، اس کے علاوہ این ڈی ایس میں موجود پرانے کمیونسٹ بھی ایسی وارداتوں کا سبب ہیں جن کے خیال میں افغانستان کے حالات کا ذمہ دار پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتکار دوسرے ملک میں مہمان ہوتے ہیں، ان کے تحفظ کی ذمہ داری متعلقہ ملک کی ہوتی ہے، چہ جائیکہ اس ملک کی خفیہ ایجنسی سفارتکاروں کو اغوا کر لے۔ ایسے ہتھکنڈوں سے معاملات خراب ہوں گے اور پاکستان پر دباو بڑھے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری