اقوام متحدہ کا صہیونی کے ہاتھوں فلسطینی کی شہادت پر ردعمل کا اظہار

اقوام متحدہ کا صہیونی کے ہاتھوں فلسطینی کی شہادت پر ردعمل کا اظہار

اقوام متحدہ کی خصوصی کوآرڈینیٹر برائے مشرق وسطیٰ امن امور نے ایک صہیونی کے ہاتھوں فلسطینی شہری کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ نے صہیونی کے ہاتھوں ایک فلسطینی کی شہادت اور ایک کے زخمی ہونے کی شخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کی خصوصی کوآرڈینیٹر برائے مشرق وسطیٰ امن امور نیکلائی میلاڈینوف نے کہا: "اس افسوسناک واقعے کی جلد از جلد تحقیقات ہونی چاہئے اور ان سب افراد کو جو اس سانحے میں ملوث ہیں، کو سزا دینی چاہئے۔

 فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا تھا کہ بیتا گاوں سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان معتز حسین ہلال بنی شمسہ ایک صہیونی کے حملے سے شدید زخمی ہوئے تھے جو بعد میں جام شہادت نوش کرگیا۔

اس نوجوان نے نابلس شہر کے جنوب میں واقع حوارہ علاقے میں فلسطینی قیدیوں سے اظہار ہمدردی کیلئے منعقدہ ریلی میں شرکت کرنے گئے تھے جہاں وہ صہیونیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

اس فائرنگ میں ایک صحافی بھی زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری