بحرین کے انقلابیوں کا ملک بھر میں احتجاج کی کال

بحرین کے انقلابیوں کا ملک بھر میں احتجاج کی کال

بحرین کے 14 فروری انقلاب نامی نوجوانوں کے اتحاد نے عوام کو دعوت دی ہے کہ وہ آج )جمعہ( کو آل خلیفہ حکومت کیخلاف اور آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی حمایت میں ملک بھر کے شہروں کی سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرین میں چودہ فروری کے انقلاب کے حامیوں کی تحریک نے "جاں نثار کبھی جھکیں گے" کے عنوان سے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔

اس اتحاد کے بیان میں آیا ہے کہ یہ احتجاج آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی حمایت میں ہے اور 21 مئی کو ہونے والے بحرین کے سب سے بڑے احتجاج کا مقدمہ ہے۔

بیان کے مطابق آج کا احتجاج بحرین کے مختلف شہروں اور علاقوں میں ہوگا۔

واضح رہے کہ بحرینی عوام 2011 سے آل خلیفہ کی متعصب اور جابر حکومت کیخلاف تحریک چلا رہے ہیں۔

آل خلیفہ، آل سعود کی مدد سے اس تحریک کو کچلنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد کو شہید اور زخمی کیا جاچکا ہے تاہم اس تحریک میں شامل نوجوان تاحال مزاحمت کررہے ہیں۔

آل خلیفہ نے متعدد علماء اور فعال کارکنوں کو پابند سلاسل کیا ہے لیکن اس کے باوجود بحرینی نوجوان اس تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری